کوئٹہ فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک کراچی سے تعلق تھا

جان محمد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہے، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ


ویب ڈیسک April 30, 2018
جان محمد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہے، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ فوٹو:فائل

فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

کوئٹہ میں ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 28 اپریل کو سپلنجی کے علاقے میں فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مقصود مارا گیا، مقصود احمد کا تعلق کراچی کے علاقے منگھو پیر سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ اسپلنجی میں تاحال آپریشن جاری ہے ، حالیہ دہشتگردی کے بعد شہر میں سیکورٹی مزید سخت کی جائیگی، مختلف علاقوں میں 200 موٹر سائیکلوں پر پولیس اہلکار گشت کریں گے، حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے، ہزارہ برادری اور کرسچن کمیونٹی کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ گزشتہ روز جان محمد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں