میشا شفیع کا شوہر کے ہمراہ کینیڈا شفٹ ہونے کا فیصلہ
کینیڈا میں 2 سال 9 ماہ گزارنے کے بعد میشا شفیع اور ان کے شوہر کو کینیڈین شہریت مل جائے گی۔
میشا شفیع اور ان کے شوہر محمود رحمان نے کینیڈا میں مستقل طور شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے مستقل طور پر کینیڈا میں مستقل رہائش اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں انہوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ ان کے بچوں کو کینیڈین حکومت نے پی آر کارڈ بھی جاری کردیئے ہیں جس کے بعد کینیڈا میں 2 سال 9 ماہ گزارنے کے بعد میشا شفیع اور ان کے شوہر کو بھی کینیڈین شہریت مل جائے گی۔
واضح ہو کہ چند روز قبل میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تاہم علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔