برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے والے 2 مسلمان بھائیوں کو قتل کرنے کی کوشش
پولیس نے ایک 49 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے والے 2 مسلمان بھائیوں کو ایک مسلح شخص نے قتل کرنے کی کوشش کی۔
برطانیہ میں گلی میں کرکٹ کھیلنے والے 2 کم عمر مسلمان بھائیوں پر ایک شخص نے پستول تان لیا، 10 سالہ تیمور اپنے بڑے بھائی 16 سالہ شہریار کے ہمراہ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مسلح شخص نے دونوں بچوں سے کہا کہ میں تمہیں قتل کرنے والا ہوں، انہیں نسلی پرستی پر مبنی گالیاں بھی دیں جس پر دونوں اپنے گھر کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے، مسلح شخص نے ان کا پیچھا بھی کیا اور اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی۔ بچوں کی والدہ نورین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی، میں بچوں کو گھر میں لی آئی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سی پولیس نے مذکورہ شخص کی شناخت کی اور 6 گھنٹے بعد اس شخص کے گھر پر چھاپا مارا، اس دوران نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر بھی فضا میں منڈلاتا رہا، وہاں سے پولیس ایک 49 سالہ شخص کو گرفتار کرکے لے گئی جس سے مزید تحقیقات جاری ہے۔