فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار پوسٹر جاری

رنبیر کپور کی فلم’سنجو‘ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک April 30, 2018
رنبیر کپور کی فلم’سنجو‘ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم 'سنجو' کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ میں فلم 'سنجو' کے ٹیزر سے تہلکہ مچانے والے اداکار رنبیر کپور ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جب کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ہر کردار میں سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرنے پر ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جب کہ 'سنجو' کے کامیاب ترین ٹیزر کے بعد اب فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔



بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم 'سنجو ' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ رنبیر کپور سنجو کے اُس کردار میں ہیں جب وہ 2016 میں جیل سے باہر آئے تھے جب کہ فلم کی مکمل کہانی 29 جون کو دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا سنجے دت کے بعد رنبیر کپورکی زندگی پر بھی فلم بنے گی ؟

واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں کرن جوہر کی فلم 'براہمسترا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنبیر کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں