وزیر اعظم اور آرمی چیف کا میرانشاہ کا دورہ

فاٹا میں فوج نے اپنا کام کر دیا، اب سیاسی انتظامیہ کی باری ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک April 30, 2018
خیال رہے کہ آپریشنز کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے (فوٹو: آئی ایس پی آر)

ISLAMABAD: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ان کے ہمراہ آرمی چیف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے وہاں لوگوں کے معاشی معاملات کی بہتری اور انہیں روزگار دلانے کے لیے تعمیر کیے گئے میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام علی خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح بھی کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ نیا بازار پاک فوج کے انجینئروں نے تعمیر کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبے محض شروعات ہیں اور فاٹا کے لیے ایسے مزید بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے، فوج نے اپنا کام کر دیا، اب سیاسی انتظامیہ کی باری ہے۔

pm in meranshah post

وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے اسے قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا، حکومت فاٹا کے عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھ کر کام کر رہی ہے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور فاٹا کی اقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قبائلیوں کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نو تعمیر شدہ ٹریڈ ٹرمینل علاقے میں خوشحالی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

pm-in-meranshah-post-2

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر، وزرا، سینیٹرز اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ آپریشنز کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔