پنجاب کے علاوہ ملک میں کہیں بھی آزادانہ انتخابی مہم نہیں چل رہی الطاف حسین

موجودہ صورت حال میں ہمیں یہ سوچناہوگا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لئے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک April 16, 2013
پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بدترین دہشت گردی کی جارہی ہے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں صوبہ پنجاب کے علاوہ کسی بھی صوبے میں آزادانہ ماحول میں انتخابی مہم نہیں چل رہی ہے۔


لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہوں نے اسنفدیار ولی سے گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میں اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔


الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں صرف پنجاب ہی وہ واحد صوبہ ہے کہ جہاں آزادانہ انتخابی مہم چل رہی ہے جبکہ دیگر 3 صوبوں میں بدترین دہشت گردی کی جارہی ہے اوروہاں کے عوام کے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک کیا جارہا ہے، کیا صرف پنجاب ہی پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہمیں مل کر جدو جہد کرنی ہوگی اور یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لئے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں۔


اس موقع پر اسفندیار ولی نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کی لبرل قوتوں کو اسمبلیوں سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو اسمبلیوں میں لانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اگر اس صورت حال کا نوٹس نہ لیا تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں