پاکستان میں میوزک کے فروغ کیلیے کاوشیں نہ ہونے کے برابر ہیں سارہ رضا خان

دنیا بھر میں لوگوں کے خوبصورت لمحات موسیقی سے ہی سجائے جاتے ہیں، گلوکارہ


Showbiz Reporter May 01, 2018
فنکاروں کو ڈراموں، فلموں اور موسیقی سمیت دیگر پروگراموں کے ذریعے معاشرتی مسائل کواجاگرکرنا چاہیے ،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کے فروغ کیلیے ہونے والی کاوشیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے سارہ رضا خان نے کہا کہ اس وقت پاکستانی فلم کا معیاربہترہورہا ہے۔ اگراس کے ساتھ ساتھ میوزک کے شعبے کو بھی بہترانداز سے استعمال میں لایا جائے اورفلم کے موضوع کے مطابق گیت لکھے جائیں اورمیوزک ترتیب دیا جائے تواس سے فائدہ پہنچے گا۔

گلوکارہ نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں میوزک کوایک خاص مقام حاصل ہے۔ لوگوں کے خوبصورت لمحات اب توصرف اورصرف میوزک سے ہی سجائے جاتے ہیں۔ اسی لیے میرے نزدیک اگرفلموں میں میوزک کے شعبے کواچھے انداز سے پیش کیا جائے تو جہاں پاکستانی فلم کے بزنس میں بہتری آئے گی، وہیں میوزک انڈسٹری کا نیا جنم بھی ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ رضا خان نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کے فروغ کیلیے ہونے والی کاوشیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس وقت ہمارے ملک میں چینلز کی تعداد توبہت زیادہ ہے لیکن اکثریت نیوز چینلز پر مشتمل ہے اور پرائم ٹائم پرسیاسی تبصرے اورٹاک شوز دکھائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ناظرین کی زندگیوں میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ٹاک شوز دن میں یا شام تک دکھائے جائیں اور پرائم ٹائم پر انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں