ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 اپریل تک 644 ارب ریلیز

این ایچ اے250ارب،ٹی ڈی پیز 53 ارب، پاور40ارب،پانی بجلی30ارب روپے فراہم


خبر ایجنسی May 01, 2018
این ایچ اے250ارب،ٹی ڈی پیز53ارب،پاور40ارب،پانی بجلی30ارب روپے فراہم۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وزارت منصوبہ بندی نے سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے 27 اپریل تک 6 کھرب 44 ارب 41کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لیے11 ارب95 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے53 ارب43 کروڑ، ایرا کے لیے5 ارب5 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کے لیے30 ارب، وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لیے28 ارب29 کروڑ96 لاکھ، توانائی سب کے لیے11 ارب76 کروڑ روپے، پینے کے صاف پانی کے پروگرام سب کے لیے87 کروڑ، سیفران فاٹا کے لیے 16 ارب93 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لیے 15 ارب39 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 22 ارب74 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 2 کھرب 53 ارب98 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر40 ارب26 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لیے30 ارب 35 کروڑ، پارکو کے لیے ایک ارب61 کروڑ90 لاکھ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 87 کروڑ 39 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیے70 کروڑ 71 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لیے19 ارب38 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لیے ایک ارب45 کروڑ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کے لیے ایک ارب98 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لیے14 ارب50 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے11 ارب 10 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لیے9 ارب 23 کروڑ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیے ایک ارب، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 19ارب ایک کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لیے 11 ارب88 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے13 ارب 49 کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 2 ارب 83 کروڑ 73لاکھ، کیڈ ڈویژن کے لیے2 ارب 50کروڑ، کامرس ڈویژن کے لیے 28 کروڑ 50لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 52 کروڑ 97لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں