برطانیہ کی 2 بڑی سپرمارکیٹس میں 18 ارب ڈالر کا انضمام
اس بڑی ڈیل کے نتیجے میں سینسبریز ایسڈ کے 58 فیصد حصص حاصل کر لے گا۔
برطانیہ کی دو بڑی سپرمارکیٹ کے درمیان انضمام پراتفاق ہوگیا ہے۔
برطانیہ کی دوسری اور تیسری بڑی سپرمارکیٹ چینز سینسبریز اور وال مارٹ اونر ایسڈا (اے ایس ڈی اے) کے درمیان انضمام پراتفاق ہوگیا ہے جس 18 ارب ڈالر (13ارب پاؤنڈ) کا نیا ریٹیلر بننے کی امید ہے جس سے برطانیہ کی نمبر ون سپرمارکیٹ ٹیسکو پیچھے رہ جائے گی۔
اس بڑی ڈیل کے نتیجے میں سینسبریز ایسڈ کے 58 فیصد حصص حاصل کر لے گا تاہم برطانیہ کے کمپٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی ریگولیٹر نے متنبہ کیا ہے کہ صارفین کو دستیاب مواقع اور ملازمتوں پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر اس ڈیل پر نظرثانی ہو سکتی ہے حالانکہ ڈیل میں کہاگیا ہے کہ برانڈز بدلیں گے نہ کوئی اسٹور بند ہوگا ۔
مذکورہ ٹرانزیکشن میں ایسڈا کی قیمت 7.3ارب پاؤنڈ اور سینسبریز کا مارکیٹ سرمایہ 5.9 ارب پاؤنڈ قرار دیا گیا ہے، معاہدے کے تحت وال مارٹ کا مشترکہ کاروبار میں حصہ 42 فیصد ہوگا اور اسے 2.97ارب پاؤنڈ نقد کے ساتھ 29.9 فیصد ووٹنگ رائٹس ملیں گے، مشترکہ کاروبار کی مجموعی آمدن 51ارب پاؤنڈ ہوگی اور اس کے نتیجے میں اسٹورز کا نیٹ ورک2800 یونٹس تک پہنچ جائے گا۔