پاکستان فی کس آمدن کے اعتبار سے 25ویں بڑی معیشت قرار
آئی ایم ایف نے2018میں قوت خریدکی بنیاد پر امیرترین ممالک کی فہرست جاری کردی
SRINAGAR:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2018 میں فی کس آمدن کے اعتبار سے دنیا کے امیرترین ممالک کی فہرست جاری کردی۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس اپریل تک کے اعداد و شمار کے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر چین ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی اقتصادی نمو 9 فیصد رہی۔
امریکا 20.4 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، امریکا میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.3 فیصد رہی، 10.4ٹریلین ڈالر کے ساتھ بھارت اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.8 فیصد زائد رہی، جاپان 5.6 ٹریلین ڈالر اور پچھلے سال کے مقابلے میں جی ڈی پی میں اضافے کی ساڑھے 3 فیصد شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا، اپریل2018 تک جرمنی کا جی ڈی پی 4.37 ٹریلین ڈالر جبکہ اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح 5 فیصد کے قریب رہی، روس اس فہرست میں چھٹے، انڈونیشیا ساتویں، برازیل آٹھویں، برطانیہ نویں اور فرانس دسویں نمبر پررہا۔
آئی ایم ایف کی اس فہرست کے مطابق پاکستان عالمی درجہ بندی میں 25 نمبر پر ہے، قوت خرید میں برابری کے اعتبار سے پاکستانی جی ڈی پی کا تخمینہ 1.14 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کی اس اعتبار سے کی گئی درجہ بندی میں پاکستان ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات سے آگے ہے۔