قومی بچت اسکیموں پر منافع میں 14 ماہ بعد اضافہ

سب سے زیادہ ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر 1.09،اسپیشل سیونگ پر0.77فیصدبڑھایا گیا


Business Reporter May 01, 2018
بہبودسیونگ،پینشنرزبینیفٹ اکاؤنٹس0.72،ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر0.56 فیصد اضافہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ کردیا گیا۔

ڈی جی قومی بچت ظفر مسعود کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 9.36 فیصد سے بڑھاکر 10.08 فیصد کردیا گیا، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کے منافع میں 0.72 فیصد اضافہ کردیا گیا، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کا منافع 10.08 فیصد کردیا گیا جو پہلے 9.36 فیصد تھا۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے شرح منافع 0.56 فیصد بڑھادیا گیا، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر اب 8.10 فیصد کی شرح سے منافع دیا جائے گا، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 0.77 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 6.03 فیصد سے بڑھاکر 6.80 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 1.09 فیصد کی شرح سے سب سے زیادہ اضافہ کردیا گیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 6.54 فیصد سے بڑھاکر 7.63 فیصد کردی گئی، سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 0.55 فیصد بڑھایا گیا ہے، سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 4.50 فیصد ہوگی جو پہلے 3.95 فیصد تھی، تمام اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق یکم مئی 2018 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں