اپریل میں لاپتہ افراد کے 162 نئے مقدمات کا اندراج

یکم اپریل کو یہ تعداد1710تھی جبکہ پورے ماہ اپریل میں مجموعی طورپر162نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔


یکم اپریل کو یہ تعداد1710تھی جبکہ پورے ماہ اپریل میں مجموعی طورپر162نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI: ملک بھر سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے قائم کمیشن میں لاپتہ افراد کے زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر1822 ہوگئی۔

روزنامہ ایکسپریس کودستیاب اعداو شمارکے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سربراہی میںکام کرنیوالے لاپتہ افرادکمیشن نے 2011ء میں اپنے قیام سے اب تک 3269 لاپتہ افرادکے مقدمات نمٹائے جبکہ کُل 5091 مقدمات درج ہوئے۔

کمیشن نے 50 لاپتہ افراد ٹریس کرنے کے بعدانکے مقدمات نمٹائے ،رواں سال کے پہلے 3ماہ میں کمیشن کے پاس483نئے مقدمات کا اندراج کرایا گیا اور193مقدمات نمٹائے گئے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو یہ تعداد1710تھی جبکہ پورے ماہ اپریل میں مجموعی طورپر162نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں