کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا پرویز مشرف

ملک میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں،نہیں چاہتا میری واپسی سے خلل پیدا ہو،خطاب


خبر ایجنسی May 01, 2018
ملک میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں،نہیں چاہتا میری واپسی سے خلل پیدا ہو،خطاب۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا۔

پرویز مشرف نے وڈیو لنک پر پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیسہ جائز طور پر محنت کر کے کمایا ہے، منی ٹریل تلاش کرنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا، انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا، ملک میں مثبت تبدیلی آرہی ہے ،نہیں چاہتا کہ میری واپسی سے ان میں خلل پیدا ہو۔نواز شریف کے دماغ میں فتور ہے، وہ خواب میں بھی مجھے دیکھتے ہیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری،سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ،آرگنائزنگ سیکریٹری مہرین ملک آدم اورملک بھر سے پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں سید پرویز مشرف کی وطن واپسی،آنے والے انتخابات کے لئے امیدواران کی سلیکشن اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔پارٹی کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور معلومات کے باہمی تبادلے کے لئے اے پی ایم ایل کی آفیشل ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی گئی۔اجلاس میں سید پرویز مشرف نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں