جلسہ سے مینار پاکستان میں گندگی توڑ پھوڑ بھی ہوئی
انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا، جو نقصان ہوا پورا کریں گے، علیم خان
گریٹر اقبال پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے پارک، پودے، گملوں اور پھولوں کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر پی ایچ اے نے نقصان کی تلافی کیلیے لاہور قیادت کو آگاہ کر دیا جنھوں نے نقصان پورا کرنے کی یقین دہائی کرادی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مینار پاکستان میں جلسہ سے ہر جانب گندگی پھیل گئی لوگوں کے رش کے باعث گریٹر اقبال پارک میں گھاس، پودوں، گملوں اورمختلف پھولوں کو نقصان پہنچا۔
پی ایچ اے نے ہر جانب پھیلی گندگی کو تو صاف کرنا شروع کردیا ہے انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسہ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کردیا ہے جس پر پارٹی رہنما علیم خان نے پی ایچ اے کو یقین دہائی کرائی ہے کہ جو بھی نقصان ہوا ہم پورا کریں گے۔
جلسے کے شرکاء نے گریٹر اقبال پارک کا نقشہ ہی بدل ڈالا ، قیمتی ماربلز ،پودے، پولز اور جنگلے اکھاڑ دئیے ، کنٹینرز اور کرسیاں بھی نہ اٹھائے جا سکے، کھانے پینے کی اشیاء کیلئے استعمال ہونے والے ڈسپوزل برتن اور پوسٹرز وغیرہ پھینکے جانے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیرے لگے ہوئے ہیں۔