پی آئی اے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر موبائل فون نمبرز لکھ دیے

پی آئی اے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر موبائل فون نمبرز لکھ دیے۔


Staff Reporter May 01, 2018
پی آئی اے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر موبائل فون نمبرز لکھ دیے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر موبائل فون نمبرز لکھ دیے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی آئی اے کی بین الاقوامی روٹ کی ایک پرواز کی لینڈنگ کے بعد دوران صفائی جہاز کی کھڑکی پر 2 موبائل فون نمبر لکھے جانے کا انکشاف ہوا، پی آئی اے پرواز کے کلیننگ انچارج نے مذکورہ مسافر کے واٹس ایپ رابطے کے دوران لکھا کہ آپ نے موبائل نمبر جہاز کی کھڑکی پرلکھ دیے، یہ اسکول کی ڈیسک ہے یا کوئی بس؟۔ آپ کو اس عمل کے نتیجے میں عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے، سزا کے طورپرآپ کو 15ہزارروپے جرمانہ بھی بھرنا پڑسکتا ہے۔

پیغام کے جواب میں مسافر نے لکھا کہ میرے دوست نے یہ سب کچھ تفریح میں لکھ دیا تھا ہزار ، 1500 مجھ سے لے کر ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی سے لکھے ہوئے نمبرز صاف کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں