رانا ثنا طلال نے جو کہا اس کی مذمت کرتا ہوں ملک احمد

مینار پاکستان جلسے نے ملکی سیاست کو نیا رخ دیا، 11 نکات پر عمل کرینگے، شبلی فراز


ویب ڈیسک May 01, 2018
پی ٹی آئی تبدیلی کیلیے جوسامان لائی سب کا پہچانا ہوا ہے، مولابخش چانڈیو، کل تک میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمدخان نے کہاہے رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری نے جوکچھ کہا، غلط کہا، اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ملک احمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگومیں کہا کہ وہ مائیں، بہنیں جو سیاسی عمل میں حصہ لینے کے لیے باہرنکلتی ہیں، ان کے متعلق ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ان کاتعلق ہو۔ انہوں نے کہا کہ شبلی فرازبھی قومی میڈیا پر بیٹھ کر بکواس جیسے الفاظ استعمال نہ کریں۔ عمران خان کے11 نکات میں سے 10صوبائی سطح کے ہیں، وہ گورننس اورخارجہ پالیسی کی بات کرتے، جس سے ان کی بصیرت کا پتا چلتا۔

پی ٹی آئی کے شبلی فرازنے کہا کہ طلال چوہدری اورراناثناء اللہ نے ہماری ماؤں ،بہنوں کے خلاف بکواس اورگھٹیازبان استعمال کی۔ ہم اپنے 11نکات پرمن وعن عملدرآمدکریں گے۔

پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیونے کہاکہ 18ویں ترمیم پوری قوم نے کی، پی ٹی آئی کے پاس اس میں ترمیم کی طاقت نہیں ہوگی،کیایہ فرشتے ہیں؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں