محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے دو لاکھ کا چیک لہری کے حوالے

یہ چیک محمکہ ثقافت کے ڈائریکٹر حنان نے لہری کو پہنچایا اس موقع پر ان کے صاحبزادے مہران اور ضیاء نجمی بھی موجود تھے

اداکار لہری کی ایک تصویر۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کی وزارت ثقافت کو اداکار لہری کے علاج معالجہ کے لیے دی جانے والی رقم پر توجہ دلانے پرمحمکہ ثقافت حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیچو نے اداکار لہری کو دولاکھ روپئے کا چیک ان کے گھر بھجوادیا،


یہ چیک محمکہ ثقافت کے ڈائریکٹر حنان نے لہری کو پہنچایا اس موقع پر ان کے صاحبزادے مہران اور ضیاء نجمی بھی موجود تھے،ادکار لہری نے اس موقع وزیر ثقافت حکومت سندھ سسی پلیچو سیکریٹری ثقافت عزیز عقیلی کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا کہ جنھوں اس مشکل میں ساتھ دیا انھوں نے کہا کہ ہم تو صرف ان کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں،

انھوں نے پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اطہر جاوید صوفی اور سیکریٹری وسیع قریشی بھی شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے میرے علاج کے لیے وزارت ثقافت کو آگاہ کیا اور ان کی توجہ اس طرف دلائی ،اس موقع پر پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کے صدر اور جنرل سیکریٹری محکمہ ثقافت کے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story