صاحبزادہ فضل کریم کی رحلت

صاحبزادہ حاجی فضل کریم ایک ممتاز عالم دین، روحانی شخصیت اور مدبر سیاستدان تھے۔


Editorial April 16, 2013
صاحبزادہ حاجی فضل کریم پر آج کے اس مادہ پرست دور میں بھی ان پر کرپشن کے الزامات نہیں لگے‘ انھوں نے اپنی زندگی سادگی اور ایمانداری سے گزاری۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم پیر کو انتقال کر گئے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون) انھیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے جنازے میں جید علماء کرام و مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور ان کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

ان کے انتقال پر سنی اتحاد کونسل نے 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صاحبزادہ حاجی فضل کریم ایک ممتاز عالم دین، روحانی شخصیت اور مدبر سیاستدان تھے۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن رہے' صوبائی وزیر رہے اور دیگر کئی عہدوں پر رہے ، اس کے باوجود آج کے اس مادہ پرست دور میں بھی ان پر کرپشن کے الزامات نہیں لگے' انھوں نے اپنی زندگی سادگی اور ایمانداری سے گزاری۔

وہ دہشت گردی کے سخت خلاف تھے، اس کے ساتھ امریکا کی پالیسیوں کے بھی ناقد تھے' ان کی طرز سیاست پر اعتراض کی گنجائش موجود ہے لیکن ان کی وطن اور اسلام سے محبت شک و شبے سے بالاتر تھی' ان کی موت سے ملک ایک عالم دین اور قوم کا درد رکھنے والے سیاستدان سے محروم ہو گیا' ہماری دعا ہے کہ رب تعالیٰ انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |