آسٹریلوی صحافی نے گوتم گمبھیر کو ’زبان کا دہشتگرد‘ قرار دے دیا

فریڈ مین بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس کی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔


Sports Desk May 01, 2018
فریڈ مین بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس کی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیر کو 'زبان کا دہشتگرد' قرار دے دیا۔

دہلی ڈیرڈیولز کی کپتانی سے فارغ ہونے والے گمبھیر نے پاکستان کا تمام شعبوں میں بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر فریڈمین نے گمبھیر کو 'زبان کا دہشتگرد' قرار دیا۔

فریڈ مین ہمیشہ ہی پاکستان کرکٹ کے حامی رہے جبکہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس کی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں، اس سے قبل انھوں نے ایڈن گارڈنز میں ویرات کوہلی اور دیگرکرکٹرز کی جھاڑو لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی جس پر بھارتی شائقین خوب بھڑکے تھے،اس بار بھی سوشل میڈیا پر وہ تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں