وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

نئے ائیر پورٹ کا رن وے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جو 3 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے


ویب ڈیسک May 01, 2018
نئے ائیر پورٹ کا رن وے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جو 3 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے۔ : فوٹو : سوشل میڈیا

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے، ائیرپورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا رن وے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جو 3 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے، جب کہ رن وے پر اے 380 سمیت دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کرسکتا ہے۔

ائیرپورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا جب کہ اس موقع پر مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سیان بھی موجود تھے۔

پاکستان ائیرلائن کی پہلی کمرشل پرواز پی کے 300 کراچی سے اسلام آباد کے نیو ائیرپورٹ پر پہنچی، پرواز میں 140 مسافر سوار تھے جنہیں نئے لوگو والے بورڈنگ پاس دیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں