سشمیتا سین کو یونانی ٹھگ نے10سیکنڈز میں لوٹ لیا

اس بیگ میں ان کا پاسپورٹ، موبائل، آئی پیڈ اور کریڈٹ کارڈ موجود...

ششمیتا سین۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین ایتھنز ایئرپورٹ پر لٹ گئیں۔ چور دس سیکنڈز میں قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگیا۔ سابق مس یونیورس یونان کے جزیرے پر چھٹیاں منانے کے بعد دبئی جا رہی تھیں کہ ایتھنز ایئرپورٹ پر کسی یونانی ٹھگ نے باتوں میں لگاکر سشمیتا سین کا بیگ اٹھایا اور فرار ہوگیا ۔


اس بیگ میں ان کا پاسپورٹ، موبائل، آئی پیڈ اور کریڈٹ کارڈ موجود تھے۔ سشمیتا کاکہنا ہے جب انھیں احساس ہوا کہ ان کا بیگ چوری ہوگیا ہے تو ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئیں۔ انھوں نے اسی وقت اپنی دوست کو فون کر کے قانونی معاونت طلب کی۔
Load Next Story