ن لیگ میں جو خواتین کو جتنی بڑی گالی دے اسے اتنا بڑا عہدہ ملتا ہے مولابخش چانڈیو

خواتین کی توہین اور تذلیل (ن) لیگ کی گھٹی میں شامل ہے، مولا بخش چانڈیو


ویب ڈیسک May 01, 2018
گندی سیاست کیلئے خواتین پر کیچڑ اچھالنے کا گھٹیا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، ،سینیٹر مولابخش چانڈیو فوٹو:فائل

NEW DELHI: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے خواتین سے متعلق رانا ثنا اللہ کے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو (ن) لیگ میں خواتین کو جتنی بڑی گالی دیتا ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ ملتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے رانا ثنا اللہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی توہین اور تذلیل (ن) لیگ کی گھٹی میں شامل ہے، خواتین کو جو جتنی بڑی گالی نکالے (ن) لیگ میں اسے اتنا بڑا عہدہ ملتا ہے۔ گندی سیاست کے لئے خواتین پر کیچڑ اچھالنے کا گھٹیا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ بہت ہو گیا خواتین کی تذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا یہ وہی رانا ثناء اللہ ہیں جن کو مریم نواز کی کردار کشی پر بینظیر بھٹو نے پارٹی سے نکال دیا تھا، آج وہی رانا ثناء اللہ (ن) لیگی قیادت کی آنکھ کا تارا ہے، خواتین کے متعلق رانا ثناء اللہ کی بدزبانی پر لیگی قیادت کی خاموشی مشکوک ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے

مولابخش چانڈیو نے کہا نواز شریف نے سیاست کا آغاز ہی مادر جمہوریت نصرت بھٹو اور محترمہ شہید کی کردار کشی سے کیا، یہ محترمہ کا ظرف تھا کہ اسی نواز شریف کی صاحبزادی پر کیچڑ اچھالنا برداشت نہیں کیا۔ نواز شریف کا ظرف یہ ہے کہ رانا ثناء اللہ کو مخالف خواتین کی کردار کشی پر لگا دیا،افسوس کے مریم نواز بھی خواتین کی کردار کشی پر خاموش ہیں، (ن) لیگ اور تحریک انصاف کا خواتین کے متعلق رویوں میں کوئی خاص فرق نہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کو جس طرح ہراساں جاتا ہے وہ بھی شرمناک ہے، مخالف سیاسی خواتین کی کردار کشی میں تحریک انصاف بھی (ن) لیگ سے کم نہیں۔

دوسری جانب رانا ثنااللہ نے خواتین کی کردار کشی کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ سیاسی خواتین کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی میں خواتین کا بہت احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتاہوں اور عمران خان خود خواتین کاکتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |