پی پی حکومت کے جاتے ہی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

جولائی تا مارچ 2013کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے انفلوز 1.591 ارب ڈالر رہے۔


Business Reporter April 16, 2013
مارچ 2013کے مہینے میں 11کروڑ75 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو مارچ 2012کے دوران 4 کروڑ ڈالر کی ایف ڈی آئی سے 7.75کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: پی پی حکومت کی مدت کے خاتمے کے بعد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔

مارچ 2013کے مہینے میں 11کروڑ75 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو مارچ 2012کے دوران 4 کروڑ ڈالر کی ایف ڈی آئی سے 7.75کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران پاکستان میں 62کروڑ20لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 59کروڑ86 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 4فیصد زائد ہے۔

جولائی تا مارچ 2013کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے انفلوز 1.591 ارب ڈالر رہے تاہم اسی عرصے میں 96کروڑ91 لاکھ ڈالر کے ایف ڈی آئی کے انخلا کے سبب نیٹ ایف ڈی آئی 62 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایف ڈی آئی انفلوز میں اضافہ 22 لاکھ ڈالر تک محدود رہا، گزشتہ 3 سہ ماہیوں کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 4کروڑ 62 لاکھ ڈالر(75.5فیصد) کے اضافے سے 81کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 46کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔



اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران فارن پرائیوٹ انویسٹمنٹ 30 کروڑ 52 لاکھ ڈالر (59.2فیصد ) اضافے سے 82کروڑ 7 لاکھ ڈالر جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 28کروڑ 18 لاکھ ڈالر (339.2 فیصد) بڑھ کر 19کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 8کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم رہی تھی، اس دوران فارن پبلک انویسٹمنٹ 4کروڑ 62 لاکھ ڈالر اضافے کے باوجود منفی 38 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں فارن پبلک انویسٹمنٹ منفی 5 کروڑ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران کی جانے والی 62کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ہانگ کانگ 18کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔

امریکا نے 15کروڑ 5 لاکھ ڈالر، برطانیہ نے 14 کروڑ 35 لاکھ ڈالر، سوئٹزرلینڈ نے 11 کروڑ 29 لاکھ ڈالر، فلپائن نے 9کروڑ 33 لاکھ ڈالر، اٹلی نے 16کروڑ 49 لاکھ ڈالر، چین نے 6کروڑ 47 لاکھ ڈالر، آسٹریلیا نے 2کروڑ 61 لاکھ ڈالر، آسٹریا نے 3 کروڑ 47 لاکھ ڈالر، فرانس نے 2کروڑ 3 لاکھ ڈالر، جاپان نے 2کروڑ 22 لاکھ ڈالر اور کوریا نے 1 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ ناروے نے 22کروڑ 35 لاکھ ڈالر، نیدر لینڈ نے 12کروڑ 64 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 3کروڑ 45 لاکھ ڈالر، سوئیڈن نے 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر، قطر نے 1کروڑ 90لاکھ ڈالر، مصر نے 1کروڑ 72 لاکھ ڈالر اور کینیڈا نے 95 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی نکال لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں