سینیٹ ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی کا نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے کارروائی کے لیے ثبوت اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو فراہم کردئے

ہمیں حکومت کی فکر نہیں اکثریت کھونے کے باوجود اسمبلی نہیں توڑرہے، ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ الزام میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کارروائی کے لیے ثبوت اسپیکر اسمبلی کو فراہم کردیے گئے ہیں۔

سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں اپنے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا جس پر بعض ارکان اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے ذریعے ان الزامات کو مسترد کیا جبکہ بعض نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے پر اتفاق کیا میڈیا کے ذریعے جواب دینے پر پارٹی قیادت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی بجائے پارٹی کے خلاف بولنے پر انھیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں اسپیکر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کو ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت فراہم کردیے گئے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سینیٹ ہارس ٹریڈنگ: پی ٹی آئی کے 15 ارکان ملوث

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارٹی قیادت نے ان ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے جنہوں نے میڈیا پر آکر پارٹی کے خلاف بیان بازی کی ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو شوق ہے تو اسے ویڈیو ثبوت فراہم کرسکتے ہیں ہمیں حکومت کی بھی کوئی فکر نہیں اکثریت کھونے کے باوجود اسمبلی نہیں توڑرہے۔
Load Next Story