آئی ایم ایف کوبھی پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کا خدشہ

رواں سال گروتھ ریٹ 3.5 اور 2014 میں 3.3 فیصدرہے گا، 2012 میں 3.7 فیصد تھا


Kamran Aziz April 16, 2013
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلند مالیاتی خسارے اور مشکل کاروباری ماحول کی وجہ سے نجی سرمایہ کاری اور معاشی نمو میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے اور مشکل کاروباری ماحول کی وجہ سے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2013 میں گروتھ ریٹ 3.5 فیصد اور آئندہ سال مزید کم ہو کر 3.3 فیصد پر آ جائے گا جو 2012 میں 3.7 فیصد تھا۔

گزشتہ روز جاری ورلڈاکنامک آئوٹ لک 2013 نامی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاکہ 2012 میں 11فیصدکے مقابلے میں رواں سال افراط زر کی شرح 8.2فیصد اور آئندہ سال بڑھ کر 9.5فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ کرنٹ اکائونٹ رواں سال 0.7 اور 2014 میں 0.8فیصدمنفی رہے گا جو گزشتہ سال2فیصدخسارے میں تھا۔



اسی طرح بیروزگاری کی شرح گزشتہ سال میں7.7سے بڑھ کر رواں سال 9.2 ا ور آئندہ سال مزید اضافے سے 10.7فیصد پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلند مالیاتی خسارے اور مشکل کاروباری ماحول کی وجہ سے نجی سرمایہ کاری اور معاشی نمو میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |