آرٹس کونسل راولپنڈی میں روشنی کا سفرکے عنوان سے تصاویر کی نمائش

۔نمائش میںتحریک پاکستان کے حوالے سے نادرونایاب تصاویررکھی گئی ہیں


Cultural Reporter August 11, 2012
آرٹس کونسل میں خواتین پینٹنگز دیکھتے ہوئے۔ فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی آرٹس کونسل میں روشنی کا سفرکے عنوان سے تحریک پاکستان پرمبنی تصاویر کی نمائش منعقدہوئی، نمائش میں تحریک پاکستان کے حوالے سے نایاب تصاویررکھی گئی ہیں۔رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمارے اباواجدادکی لازوال قربانیوں کانتیجہ ہے جنھیں کسی صورت ضایع نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹرراولپنڈی آرٹس کونسل وقاراحمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔نمائش میںتحریک پاکستان کے حوالے سے نادرونایاب تصاویررکھی گئی ہیں جوپاکستان کیلیے جدوجہدکا عملی ثبوت ہیں۔حصول پاکستان کیلیے جس لگن، اخلاص اورمحنت سے بانی پاکستان نے انتھک کوشش کی تھی ہمیں اسی جدوجہدکو ذہن میں رکھتے ہوئے جشن آزادی کے موقع پریہ عہدکرنا ہوگا کہ پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبھرپوروسائل سے نوازاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں