فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں بہت کچھ سیکھا شاہدہ منی

اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھرا، ماڈلنگ کے شعبے میں فیشن کے تقاضوں کو پورا کیا


Showbiz Reporter April 17, 2013
شاہدہ منی نے کہا کہ ہرفنکارصلاحیتوں سے مالا مال ہوتا ہے لیکن جو لوگ خداد صلاحیتوں کو بہتراندازسے استعمال کرتے ہیں وہی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا۔ اداکاری کرتے ہوئے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرا، ماڈلنگ کے شعبے میں فیشن کے تقاضوںکو پورا کیا اورموسیقی شب وروزریاضت نے اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

اس سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ محنت کرنے والوں کو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ ان خیالات کااظہارشاہدہ منی نے '' ایکسپریس ''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہرفنکارصلاحیتوں سے مالا مال ہوتا ہے لیکن جو لوگ خداد صلاحیتوں کو بہتراندازسے استعمال کرتے ہیں وہی کامیابی حاصل کرتے ہیں اورملک کے نام کوروشن کرتے ہیں۔



میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، مگرجو بھی کام کیا اس کو محنت، لگن اورایمانداری سے کیا۔ اپنے سینئرکااحترام کیا اوران سے بہت کچھ سیکھا۔ ویسے بھی میرا تعلق جس شعبے میں ہے اس میں جو لوگ اپنے سینئرز کاادب نہیں کرتے وہ لوگ کئی برسوں کی ریاضت کے باوجود کامیاب نہیں ہو پاتے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایک نئے البم پرکام کررہی ہوں جس کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔اس البم میں اردو، پنجابی زبان میں گیت شامل کیے جائینگے لیکن اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ ان گیتوں سے تمام عمر کے لوگ انٹرٹین ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں