ٹنڈوالٰہیار پی پی کے ناراض رہنمائوں کو منانے کا سلسلہ جاری

فریال تالپور نے ضلعی صدر کے تحفظات دور کردیے، پی پی پھر تینوں نشستوں پر جیتنے کیلیے پر عزم.


Nama Nigar April 17, 2013
فریال تالپور نے ضلعی صدر کے تحفظات دور کردیے، پی پی پھر تینوں نشستوں پر جیتنے کیلیے پر عزم۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالٰہیار میں پی پی پی کے ناراض عہدیداران و کارکنان کو منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار میں ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوںپر انتخابات ہونے جارہے ہیں جن میں پی پی پی، مسلم لیگ فنکشنل، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) جیسی بڑی جماعتوں سمیت دیگر جماعتیں و آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی پی کے ضلعی صدر میوں علی محمدولہاری کو ٹکٹ نہ دیے جانے کے باعث اس کے مستعفی ہونے کی خبریں ضلع بھر میں گردش کررہی ہیں جبکہ ان کے قریبی دوست اور ان کے حلقہ احباب کے لوگوں کی جانب سے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبریں عام ہیں ۔



تاہم ذرائع کے مطابق میو علی کو فریال تالپور نے منالیا ہے اور اس کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے، لیکن ضلع میں پی پی پی کے دیگر کارکنان کی بڑی تعداد اب بھی ناراض ہے جنھیں منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تینوں نشستوں پر پی پی کے امیدوار پر امید دکھائی دیتے ہیں۔ این اے 223، پی ایس 5 اور پی ایس 52 کی نشستوں پر مسلسل کامیابیوں کے باعث یہ پیپلز پارٹی کی روایتی نشستیں تصور کی جاتی ہیں لیکن اس مرتبہ مسلم لیگ (ن) نے سابق ناظمہ ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی اور ان کے بھائی کو یہاں سے لڑنے کے لیے ٹکٹیں جاری کردی ہیں جس کے بعد پیپلزپارٹی کے لیے یہاں پر کامیابی آسان نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں