میرپورخاص بورڈ کی نا اہلی نویں جماعت کا سوالیہ پرچہ ہی تقسیم نہ کیا جاسکا

2گھنٹے بعد شاہ پور چاکر میں پرچہ فیکس پر بھیجا گیا، امیدواروں میں فوٹو کاپیاں تقسیم، طالبات کا شدید احتجاج.


Nama Nigar April 17, 2013
2گھنٹے بعد شاہ پور چاکر میں پرچہ فیکس پر بھیجا گیا، امیدواروں میں فوٹو کاپیاں تقسیم، طالبات کا شدید احتجاج، پرنسپل کے دفتر پر مظاہرہ۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص بورڈ کے تحت میٹرک کے جاری امتحانات میں بورڈ انتظامیہ کی نا اہلی اور لاپرواہی کے باعث منگل کو شاپورچاکر میں نویں جماعت کے امتحان میں کمپیوٹر کا سوالیہ پرچہ موصول نہیں ہوا۔

جس پر طالبات نے پرنسپل کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ، 2 گھنٹے بعد بورڈ کی انتظامیہ نے پرچہ فیکس کیا جسے اسکول انتظامیہ نے شہر سے فوٹو اسٹیٹ کروانے کے بعد طالبات میں تقسیم کیا۔



طالبات نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ کی نااہلی کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں