ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ریٹرننگ افسر نے ارباب رحیم کو طلب کرلیا
این اے 229 کی خاتون امیدوار کی درخواست پر کارروائی ، جلسوں میں خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام.
ریٹرننگ آفیسر تھرپارکر نے این اے 229 کے نامزد امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 22اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
ریٹرننگ آفیسر تھرپارکر سہیل جبار ملک کو این اے 229 کی خاتون امیدوار حاجیانی لنجو نے درخواست دی ہے کہ ارباب غلام رحیم نے الیکشن کمیشن کے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسوں میں خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے جو آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے۔
جس پر ریٹرننگ آفیسر نے ارباب غلام رحیم کو طلب کیا۔ پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ تھرپارکر کی صدر سمترا منجیانی نے بھی ارباب غلام رحیم کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے جس میں ارباب رحیم کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔