شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا عمل شروع

شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا عمل شروع کردیاگیا


News Agencies May 02, 2018
شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا فوٹو:فائل

ISLAMABAD: شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ سرحد پر ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لیے نصب لاؤڈ اسپیکرز ہٹانا شروع کر دیے ہیں۔

سیئول میں وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں کوریاؤں کے مابین سفارتی سطح پر قربت کے بعد ان اسپیکرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس طرح شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اْن اور جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے ملاقات میں طے پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی اس ملاقات میں یکم مئی سے ایک دوسرے کے خلاف تمام تر پروپیگنڈا روکنے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں