شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا عمل شروع

شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا عمل شروع کردیاگیا

شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ سرحد پر ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لیے نصب لاؤڈ اسپیکرز ہٹانا شروع کر دیے ہیں۔


سیئول میں وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں کوریاؤں کے مابین سفارتی سطح پر قربت کے بعد ان اسپیکرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس طرح شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اْن اور جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے ملاقات میں طے پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی اس ملاقات میں یکم مئی سے ایک دوسرے کے خلاف تمام تر پروپیگنڈا روکنے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔
Load Next Story