کراچی آج بھی گرمی کی لپیٹ میں پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

کل بروزجمعرات پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 02, 2018
دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

GHALLANAI: شہرقائد میں جاری گرمی کی لہربرقرار ہے جس کے باعث آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندرکی جانب سے ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلو میٹر کی رفتارسے مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ کل بروزجمعرات پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں