کراچی آج بھی گرمی کی لپیٹ میں پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

کل بروزجمعرات پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے، محکمہ موسمیات

دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

GHALLANAI:
شہرقائد میں جاری گرمی کی لہربرقرار ہے جس کے باعث آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندرکی جانب سے ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلو میٹر کی رفتارسے مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ کل بروزجمعرات پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے۔
Load Next Story