سپر اسٹار جیکی چن کی بیٹی سڑکوں پر رہنے پر مجبور

گھر نہ ہونے کی وجہ سے میں دوست کے ساتھ پل کے نیچے سونے پر مجبور ہوں، ایتا کا وڈیو میں بیان


ویب ڈیسک May 02, 2018
گھر نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنی ایک دوست کے ساتھ ایک پل کے نیچے سونے پر مجبور ہوں؛ ایتا نگ فوٹوفائل

کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے ہالی ووڈ سپر اسٹار جیکی چن کی بیٹی ایتا نگ سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جیکی چین کی 18 سالہ بیٹی ایتا نگ نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ بے گھر ہوگئی ہیں اور سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔ ایتا کی والدہ سابق ملکہ حسن ہانک کانگ رہ چکی ہیں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ماضی میں ان کے جیکی چن سے تعلقات تھے جس کے نتیجے میں انہوں نے 1999 میں ایتانگ کوجنم دیا تھا تاہم ایتا اپنے والد کے ساتھ نہیں رہتیں۔



ویڈیو پیغام میں ایتا کہتی نظرآرہی ہیں '' میں جیکی چین کی بیٹی ہوں اور میں بے گھر ہوں، گھر نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنی ایک دوست کے ساتھ ایک پل کے نیچے سونے پر مجبور ہوں۔ ویڈیو میں موجود ان کی دوست نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں، اور گھروالوں سے مدد کرنے کا کہا ہے اس کے علاوہ پولیس اور اسپتال بھی گئی ہیں لیکن کوئی بھی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ یہاں تک کہ کوئی ہمارے فون کا بھی جواب نہیں دے رہا۔سارے راستے محدود ہونے کے بعد ہم ویڈیو بنانے پر مجبور ہوئے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ ہم کیا کریں۔



واضح رہے کہ ایتانگ نے ماضی میں اپنے اور جیکی چن کے رشتے سے متعلق کہا تھا کہ ان کے والد کی ان کی زندگی میں کوئی اہمیت نہیں ہے یہاں تک کہ وہ ان کے لئے اس دنیا میں موجود نہیں ہیں، میں نے کبھی جیکی چن کو اپنا باپ نہیں مانااور نہ کبھی انہیں باپ کہا، میں صرف انہیں ایک اداکار سمجھتی ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=109&v=v3s4AxWIgB0

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |