اسحاق ڈار کے خلاف استغاثہ کے گواہ ڈی جی فنانس کا بیان قلمبند

1993 سے 1996 تک اسحاق ڈار کو بطور ایم این اے 7 لاکھ 26 ہزار 646 روپے کی ادائیگی کی گئی، گواہ


ویب ڈیسک May 02, 2018
1993 سے 1996 تک اسحاق ڈار کو بطور ایم این اے 7 لاکھ 26 ہزار 646 روپے کی ادائیگی کی گئی، گواہ فوٹو:فائل

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف استغاثہ کے گواہ ڈی جی فنانس کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں تین نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں استغاثہ کے گواہ شیر دل خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

گواہ شیر دل خان نے بتایا کہ آج کل ڈی جی فنانس ہوں، نیب نے مجھ سے اسحاق ڈار کے سیلری اور الاؤنسز سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا، میں نے 1993 سے 1996 تک جب اسحاق ڈار ایم این اے تھے کا ریکارڈ پیش کیا، چار سال میں اسحاق ڈار کو 7 لاکھ 26 ہزار 646 روپے کی ادائیگی کی گئی۔ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس میں تین نامزد ملزمان کے خلاف سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں