ایم کیو ایم نے خواتین کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کی کشور زہرا

زینت بانومگسی،عائشہ بلوچ اورخدیجہ میر بحرساتھی خواتین سمیت متحدہ میںشامل

پاک کالونی اوربلدیہ ٹائون میںایم کیوایم کے الیکشن دفاترکا افتتاح،شہریوںکاخیرمقدم۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے قیام کے روز سے آج تک ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقے کے افراد کے جائز حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق اور احترام کی بحالی کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔

یہ بات انھوں نے این اے 258 اور پی ایس 129 کے علاقوں ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ سے زینت بانو مگسی،عائشہ بلوچ اورخدیجہ میر بحرکی سربراہی میں وفد کی شکل میں آئی ہوئی سندھی ، بلوچ کچھی، برمی اور بنگالی قومیت سے تعلق رکھنے والی خواتین سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔




کشور زہرا نے آنے والی خواتین کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے آج کی عورت کو اس بات کا شعور دیا ہے کہ اس کے حقوق کیا ہیں،ایم کیوایم نے خواتین کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کی، وفد میں شامل خواتین نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے مرکز پر ہماری آمد کا واحد مقصد یہ ہی ہے کہ ہم الطاف حسین پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیرمشروط طور پر ایم کیوایم میںشمولیت اختیار کررہے ہیں۔

دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم جاری ہے،اس سلسلے میں گذشتہ روز این اے 240، پی ایس 91 اور پی ایس 92 کی انتخابی مہم کیلیے پاک کالونی اوربلدیہ ٹائون میں ایم کیوایم کے الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا گیا،الیکشن دفاتر کا افتتاح حق پرست امیدوار خواجہ سہیل منصور ، حنیف شیخ اور عبد الحسیب نے کیا ،الیکشن دفاتر کے افتتاح کے سلسلے میں پاک کالونی میں کمال پیٹرولیم بڑا بورڈ اور بلدیہ ٹائون نمبر3نزد اکبر گرائونڈ پر بڑے عوامی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں پٹنی، دہلی ، گھانچی ، کچھی ، بلوچ ، کیمل ، پور ، بنگلوری ، عرب ، پیرزادہ برادریوں اور مختلف قومیتوں کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور خیر مقدم کیا۔
Load Next Story