ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پاکستان بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود
سالانہ اپ ڈیٹ کے مطابق ٹاپ 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جب کہ افغانستان کی ٹیم سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن پر آ گئی۔
سالانہ اپ ڈیٹ کے مطابق ٹاپ 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان (130) پہلے اور آسٹریلیا (126) دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت (123) دو پوائنٹس اضافے کیساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ (116) کیساتھ چوتھے، انگلینڈ (115) ایک پوائنٹ اضافے کیساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ (114) تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز (114) تین پوائنٹس اضافے کیساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
سری لنکا (85) کو چار پوائنٹس کی کمی کیساتھ آٹھویں پوزیشن افغانستان (87) کیلیے خالی کرنی پڑی جن کا ایک پوائنٹ کم ہوا، بنگلہ دیش (75) دو پوائنٹس کمی کیساتھ دسویں، اسکاٹ لینڈ (66) ایک پوائنٹ کمی کیساتھ گیارہویں، زمبابوے (58) تین پوائنٹس کمی کیساتھ بارہویں، نیدر لینڈز (53) چار پوائنٹس اضافے کیساتھ تیرہویں، یو اے ای (51) ایک پوائنٹ کمی کیساتھ چودھویں، ہانگ کانگ (42) چار پوائنٹس کمی کیساتھ پندرھویں، اومان (39) ایک پوائنٹ اضافے کیساتھ سولہویں جبکہ آئر لینڈ (33) تین پوائنٹس کمی کیساتھ سترہویں نمبر پر موجود ہے۔
نیپال کی ٹیم کے 26پوائنٹس ہیں تاہم انہیں رینکنگ میں شامل ہونے کیلیے ایک مزید ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہو گا۔