ابو ظہبی توقیر صادق ضمانت پر رہا یو اے ای سے باہر نہ جانے کا حکم

توقیرصادق کی ضمانت کومنظورکرکے ان کو شخصی ضمانت پر رہاکردیا


INP April 17, 2013
توقیرصادق کی ضمانت کومنظورکرکے ان کو شخصی ضمانت پر رہاکردیا. فوٹو ایکسپریس / فائل

ابوظبی کی فیڈرل کورٹ نے پاکستان سے80 ارب روپے سے زائدکی کرپشن کرکے فرار ہوکر ابوظبی آنے والے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ضمانت منظور کر کے انھیں شخصی ضمانت پر رہائی اورمتحدہ عرب امارات کی حدود سے باہر نہ جانے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو ابوظبی کی وفاقی عدالت میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں توقیرصادق کی ضمانت کومنظورکرکے ان کو شخصی ضمانت پر رہاکردیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی ضمانت کے طور پر رکھ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔