ہیلری کلنٹن کا آفریدی کی سماجی خدمات پر نیک خواہشات کا اظہار
شاہد آفریدی نے ہیلری کلنٹن کا شکریہ ادا کیا۔
سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے شاہد آفریدی کی سماجی خدمات پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی خدمات میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں وہ '' شاہد آفریدی فاؤنڈیشن '' کے ذریعے پاکستان بھر میں تعلیم، صحت اور کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بوم بوم آفریدی کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں ہیلری کلنٹن کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے سابق کپتان 'شاہد آفریدی فاؤنڈیشن' کے تحت کوہاٹ میں ایک اسپتال بھی بنارہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے تھرپارکر میں بھی ایک اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔