اے این پی لیڈرزکی سیکیورٹی واپس لینے کے احکام نہیں دیےالیکشن کمیشن

تمام سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کووفاقی اورصوبائی نگران حکومتیں ہرممکن سیکیورٹی فراہم کریں


Numainda Express April 17, 2013
تمام سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کووفاقی اورصوبائی نگران حکومتیں ہرممکن سیکیورٹی فراہم کریں فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اے این پی کی لیڈرشپ کی سیکیورٹی واپس لینے کیلیے کسی قسم کے احکام جاری نہیں کیے ہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو وفاقی اورصوبائی نگران حکومتیں ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کریں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کی شام کو ایک اور وضاحت جاری کی گئی ہے کہ میڈیا رپورٹس پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے ۔



جس میں بتایا گیا ہے کہ اے این پی کی لیڈر شپ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا اس نوعیت کا الیکشن کمیشن نے کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا ہے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول اے این پی کی لیڈرشپ اور امیدواوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتیں ضروری سیکیورٹی فراہم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔