کراچیفائرنگ ودستی بم حملہپولیس اہلکارسمیت4ہلاک8زخمی
سہراب گوٹھ میں دستی بم حملے سے2افرادزخمی،اتحادٹائون میں پولیوٹیم پرفائرنگ،ملزم گرفتار
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،پرتشددواقعات اور دستی بم حملے میں پولیس اہلکارسمیت4افراد ہلاک اور10زخمی ہوگئے۔
بلدیہ ٹائون میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی ،پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔کورنگی صنعتی ایریامیں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 50 سالہ جاویداقبال جاں بحق ہوگیا،مقتول جیکسن تھانے میں تعینات تھا،قیوم آبادمیں اے ایریاگلی نمبر6میں نیو کوئٹہ ہوٹل پرموٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 65 سالہ بخت زرین ہلاک ہوگیا، مقتول ٹرانسپورٹرتھا۔بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحادٹائون میں قائم خانی چوک پر نامعلوم افراد نے بیلچے کے وار کرکے 35 سالہ یاسر کو ہلاک کردیا۔
اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازارمیں فائرنگ سے30 سالہ جمن عرف چپل والاہلاک ہوگیا، مقتول کی بنگلہ بازار میں چپلوں کی دکان تھی ۔سچل کے علاقے سیتانگرمیں فائرنگ سے 40سالہ حاجرہ،سائٹ اے کے علاقے میٹروول میں بلاک 4میں مکان نمبر D-84 میں فائرنگ سے اسما،35سالہ طاہراور 18 سالہ عبداللہ زخمی ہوگئے،کورنگی بلال کالونی کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 27 سالہ غلام شاہ زخمی ہوگیا۔شارع نور جہاں کے علاقے عبداﷲ کالج کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ اصغر علی ،زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سیکٹر 51-C میں فائرنگ سے غلام محی الدین جبکہ نیو کراچی میں سیکٹر 11-H میں قسطوں کی دکان پرفائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے کے قریب واقع گلشن عمرمسجدکے سامنے بس اسٹاپ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کرفرارہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے سے موقع پر موجود 2 افراد 40 سالہ شاہد اور 32 سالہ غلام علی زخمی ہوگئے۔ سعیدآبادمیں انسدادپولیومہم کے رضاکاروں کوخوف میں مبتلا کرنے کے لیے نامعلوم افرادنے ہوائی فائرنگ کی جس پرپولیس کی بھاری نفری فوری طورپرموقع پر پہنچ گئی اوررضاکاروںکو بحفاظت علاقے سے باہر نکال لیا جس کے بعدایک ملزم بہادر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔