30 کروڑ لینے والے نجی چینل کا نام سامنے لایا جائےصحافیوں و سول سوسائٹی کا مطالبہ

آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔

آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزارت اطلاعات خفیہ فنڈز کیس کی 11 اپریل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ 30 کروڑ روپے ایک نجی چینل کو دیے گئے۔


ان ریمارکس سے صحافی کمیونٹی میں انٹرنیٹ پر ایک بحث شروع ہوگئی، خصوصی طور پر presspakistan@googlegroups.com پر 'کیا سپریم کورٹ 17 اپریل کو حکومت سے پیسے لینے والے صحافیوں کے نام سامنے لائے گی، کے ٹائٹل سے بحث ہوئی۔ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت اطلاعات سے 30 کروڑ لینے والے نجی ٹی وی چینل اور بڑی بڑی رقمیں لینے والے صحافیوں کے نام عام کیے جائیں اور آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔
Load Next Story