واضح کررہا ہوں الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے زاہد قربان علوی

بعض عناصرالیکشن کے التواکی افواہیں پھیلارہے ہیں،آسٹریلوی قونصل خانے کی تقریب سے خطاب.


Staff Reporter April 17, 2013
بعض عناصر الیکشن کے التوا کی افواہیں پھیلارہے ہیں، آسٹریلوی قونصل خانے کی تقریب سے خطاب. فوٹو: اے پی پی/فائل

ISLAMABAD: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)زاہدقربان علوی نے کہاکہ کچھ عناصرافواہیں پھیلا رہے ہیں کہ11مئی کوملک میں ہونے والے عام انتخابات ملتوی ہوجائیں گے۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں کے آئندہ انتخابات مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔مقامی ہوٹل میں آسٹریلیامیں موسم بہارکے حوالے سے آسٹریلوی قونصل خانے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے انھوں نے کہاکہ جمہوریت میں پختہ یقین رکھتاہوں،اس بات کویقینی بنائوںگاکہ ہرشہری اپناحق را ئے دہی استعمال کر سکے،میں اورمیری ٹیم صاف،شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلیے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہم اس قومی فریضے کوخوش اسلوبی کے ساتھ پوراکریں گے۔



نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پختہ عزم کا اعادہ کیاکہ آئندہ انتخابات سے پہلے امن و امان کی صورتحال پر قابو پالیا جائیگا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈنے تقریب میں شرکت پر وزیراعلیٰ سندھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ نے منگل کی شام گورنرہائوس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے ملاقات کی اورامن و امان،ملک کی موجودہ صورتحال اور دیگرامور پر بات چیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں