امریکی ریاست جارجیا میں فوجی طیارہ گرکرتباہ 9 افراد ہلاک

سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے


ویب ڈیسک May 03, 2018
سی 130 طیارہ تقریباً ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کیلئے لایا گیاتھا فوٹو بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریاست میں فوجی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ ہائی وے نمبر 21 پرگرکرتباہ ہوگیا۔ سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے۔ پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجرپول نے طیارے میں موجود 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹوریکو ایئر نیشنل گارڈ کا طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔



امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔



واضح رہے کہ سی 130 طیارہ تقریباً ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کیلئے لایا گیا تھا۔



یاد رہے گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |