حکومت ختم ہونے سے پہلے پیمرا کی آزادی کا مسئلہ حل کرنا ہے چیف جسٹس

پیمرا کی سیکشن 5 اور 6 میں مجوزہ ترمیم اچھی ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک May 03, 2018
پیمرا کی سیکشن 5 اور 6 میں مجوزہ ترمیم اچھی ہے، چیف جسٹس فوٹو:فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے سے پہلے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی آزادی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔

سپریم کورٹ میں جیو نیوز کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اینکر حامد میر نے بتایا کہ ملازمین اور جیو انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تنخواہ کی حد تک نوٹس نمٹا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیو ملازمین تنخواہ کیس؛ میرشکیل الرحمان نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا کی آزادی کا مسئلہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے حل کرنا ہے، پیمرا کی سیکشن 5 اور 6 میں مجوزہ ترمیم اچھی ہے، پیمرا ترمیم میں مجوزہ ترمیم اتھارٹی کی آزادی کیلئے بڑی اہم ہے، مجوزہ ترمیم کے حوالے سے فریقین کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |