نوازشریف کا الیکشن میں مقابلہ شہباز شریف سے ہوگا تحریک انصاف

نواز شریف کرپشن کے ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک May 03, 2018
نواز شریف کرپشن کے ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فواد چوہدری فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔

گزشتہ روز نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ نادیدہ قوتوں اور خلائی مخلوق سے ہے۔ اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے کے بعد بوکھلاہٹ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں، کیونکہ وہ تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں، درحقیقت عام انتخابات میں نواز شریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور بھتیجے حمزہ شہباز سے ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف راولپنڈی میں جلسے سے پہلے سے یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ وہ اپنے خلاف ہونے والی سازش کے بارے میں بتائیں گے، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا لیکن اب تک کچھ نہیں بتایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں