پاکستان کے ساتھ تعلقات ٹریک پر آچکے ہیں امریکا

تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں،توقع ہے وہ اپنے مفادات مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے گا،نائب وزیر خارجہ اینڈریو جے شپیرو.


Online April 17, 2013
دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی تنصیبات پر متعدد حملوں سے دونوں ملکوں کے مفادات کو کافی نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

امریکا اورپاکستان کے تعلقات طویل عرصہ کشیدہ رہنے کے بعدٹریک پرآچکے ہیں۔

بھارتی خبر رساں کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ اینڈریو جے شپیروکاکہناہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، امریکہ توقع رکھتا ہے کہ پاکستان اپنے مفادات مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریگا۔ انھوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ حملہ اور اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعدتعلقات کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔



دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی تنصیبات پر متعدد حملوں سے دونوں ملکوں کے مفادات کو کافی نقصان پہنچا۔ان واقعات نے امریکہ کوسوچنے پر مجبور کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ نہ صرف دونوں ملکوں کے مفادات کو محفوظ بنایاجاسکے بلکہ پاکستان کی ضروری امداد کی جائے تاکہ وہ انتہا پسندوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |