ممتاز بھٹو کا چیف جسٹس کوخطزرداری پرقتل کی سازش کا الزام

صدرزرداری اسد کھوڑو کے ساتھ مل کرمجھے اورمیرے بیٹوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں، ممتاز بھٹو


INP April 17, 2013
صدرزرداری اسد کھوڑو کے ساتھ مل کرمجھے اورمیرے بیٹوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں، ممتاز بھٹو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماسابق وزیراعلیٰ سندھ ممتازعلی بھٹونے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارچوہدری کے نام خط میں صدرزرداری پر اسد کھوڑوکے ساتھ مل کراپنے اور 2 بیٹوں کو قتل کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں یاان کے بیٹوں کوکوئی نقصان پہنچاتواس کے ذمے دارصدرزرداری اوراسد کھوڑو ہونگے۔

منگل کوچیف جسٹس کوبھجوائے جانے والے خط میں ممتازبھٹونے کہاکہ کھوڑو خاندان نے پہلے ہی حکومتی سرپرستی میں ہماری زمینوں پرقبضہ کررکھاہے اوران کی طرف سے محکمۂ مال کے ریکارڈاورسول عدالتوں کی طرف سے دیے گئے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کی جاری ہے ۔



ممتازبھٹونے اپنے خط میںکہاہے کہ آصف زرداری''بھٹو''بننے کیلیے بے تاب ہے چونکہ اس کی راہ میں ہم سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اس لیے وہ ہمیں اپنی راہ سے ہٹانے کیلیے ختم کرناچاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں