آرمی چیف سے ترکش چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اکار کی ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افواج میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکش چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اکار نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکش چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اکار نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر ترک جنرل کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ ترک چیف آف جنر ل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افواج میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہمان جنرل نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کے لیے مخلصانہ کوششوں کو سراہا جب کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ترک جنرل کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔